عوام نے پی ٹی آئی کی انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ،رانا ثنا اللّٰہ
لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ ہم بھی الیکشن کمیشن کو مراحلہ واربلدیاتی انتخابات کروانے کی تجاویز دے سکتے ہیں ‘عوام نے گلگت بلتستان اور منڈی بہاؤ لدین کے ضمنی انتخابات میں کنٹینر کی ’’اوئے توئے ‘‘کی سیاست کو مستردکر دیا ہے ‘خیبر پختونخواہ میں سیاسی مخالفین کے خلاف ایف آئی آر سمیت تمام فیصلے ’’بنی گالہ ‘‘میں ہو تے ہیں ‘خیبر پختونخواہ میں قتل ہونیوالے نوجوان کے والد نے سامنے آکر تحر یک انصاف کی اے این پی کے میاں افتخار حسین کو پھانسی گھاٹ تک لے جانے کی کوشش کو ناکام بنادیا ‘ خیبر پختوانخواہ میں نشے میں دھت وزیر نے بیلٹ بکس اٹھائے اور اسے ’’غیر سیاسی انتظامیہ اور غیر سیاسی پولیس ‘‘گھر چھوڑ کر آئی اور پو لیس ریمانڈ میں ہونے کے باوجود علی امین نے ’’وزیر ‘‘رہنے کا بھی منفر د ریکارڈ قائم ہے ایک صوبائی وزیر کا جسمانی ریمانڈ آنے پر پی ٹی آئی کا نام گنیز بک آف ور لڈ ریکارڈ میں ہونا چاہئے ‘پنجاب میں سر کاری ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے7فیصد اضافے کا ہی اضافہ ہو گا لیکن اس کا حتمی فیصلہ پنجاب کابینہ کرے گی ۔ وہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں دوبارہ وزیر قانون کا حلف اٹھانے کے بعد اپنی پہلی پری سیشن پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان او رمنڈی بہاؤ الدین کے قومی حلقہ این اے 108میں آنے والے انتخابی نتائج کے حوالے سے کہا کہ پی ٹی آئی تیار رہے مستقبل میں بھی اسی طرح کے نتائج آئیں گے۔عوام نے پی ٹی آئی کی انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ۔ خیبر پختوانخواہ میں پی ٹی آئی کا گھناؤنا چہرہ عوام کے سامنے آ گیا ہے۔ عمران خان اور پی ٹی آئی والے بتائیں وہاں 27افراد کا قتل کس کے سر ہے وہاں سیاست اور حکومت سے مستعفی ہونے کافیصلہ کیوں نہیں کیا گیا لیکن یہ جرات کا کام ہے ۔ ایک شہید کے بوڑھے باپ کو قتل کے الزام میں گرفتار کر دیا گیا ۔ مخالفین کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لئے بنی گالہ میں باقاعدہ سیل بنا ہوا ہے ۔ فیصل آباد کے واقعے پر جب ایف آئی آر کے لئے درخواست دی گئی تو اس میں میرا نام نہیں تھا لیکن جب بنی گالہ میں متن پڑھ کر سنایا گیا تو اس میں میرا نام بھی شامل کر دیا گیا ۔ انہوں نے پنجاب میں بلدیاتی انتخاب بیک وقت یا مرحلہ وار کرانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے جس نے گلگت بلتستان میں ہونیوالے انتخابات او رمنڈی بہاؤ الدین کے ضمنی انتخاب کا بھی جائزہ لیا ہے ۔ لیکن بحث کے دوران یہ رائے قائم ہوئی ہے کہ موثر نظام کے لئے بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرائے جائیں تو بہتر ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے درخواست کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے اپنی بے گناہی پر کہا کہ انکوائری کمیشن کا ایک باقاعدہ قانون ہے جس میں حکومت رپورٹ کو قبول یا مسترد کر سکتی ہے اور اسے پبلک کرنا یا نہ کرنا بھی حکومت کی صوابدید ہے ۔ اس حوالے سے لارجر بنچ کے پاس کیس ہے اسکا جو بھی فیصلہ آئے گا اسکے مطابق اقدام کیا جائیگا ۔