فیصل آباد سے ملتان جانے والی بس کے مسافروں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
خانیوال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) فیصل آباد سے ملتان جانے والی نجی کمپنی کی بس کو ڈاکوؤں نے مسافروں سمیت اغواء کرنے کیا اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد اس اغواء کا ڈراپ سین ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو فیصل آباد سے ملتان جانے والی نجی کمپنی کی بس کو خانیوال کے قریب سے اغواء کرنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی لیکن اس اغواء کو ڈراپ سین ہو گیا اور بس مسافروں سمیت فیصل آباد کے نواحی علاقے ڈجکوٹ سے مل گئی ہے ۔ ڈی ایس پی موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ بس ڈجکوٹ کے علاقے کچا کھوہ میں موجود ہے اور تمام مسافر خیریت سے ہیں۔ واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے بس پر پتھر مارے گئے جس کے بعد ڈرائیور نے بس روک دی۔ اسی دوران 4 ڈاکوؤں نے بس میں موجود مسافروں سے لوٹ مار کی اور ان کے موبائل اور نقدی چھین لی گئی ۔ ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ جانے سے قبل ڈاکوؤں نے بس کا ٹائر برسٹ کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈی ایس پی کے مطابق تمام مسافر خیریت سے ہیں اور انہیں جلد اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا گیا تھا کہ بس میں سوار ہونے سے قبل مسافروں کی سامان سمیت جامع تلاشی لی جاتی ہے اور ان کی ویڈیو بنانے کے بعد ہی انہیں سوار ہونے کی اجازت دی جاتی ہے اس لیے اس طرح کے واقعے کا پیش آنا ممکن نہیں رہتا۔دوسری جانب اس واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا اور پنجاب پولیس کو ہدایت جاری کی گئی تھیں کہ بس میں موجود مسافروں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور تمام مسافروں کو بحفاظت بازیاب کروانے کے لیے ہگامی اقدامات کیے جائیں،