جوہر ٹاؤن کے رہائشی 10 سالہ گمشدہ بچے کوپولیس ڈھونڈنے میں ناکام

جوہر ٹاؤن کے رہائشی 10 سالہ گمشدہ بچے کوپولیس ڈھونڈنے میں ناکام
جوہر ٹاؤن کے رہائشی 10 سالہ گمشدہ بچے کوپولیس ڈھونڈنے میں ناکام

  



لاہور(بلال چودھری)جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں 10سالہ بچے کی پر اسرار گمشدگی ،پولیس سے مایوس ہو کر گھر والے اپنے بچے کی بازیابی کے لیے دفتر "پاکستان" پہنچ گئے۔نمائندہ "پاکستان" سے گفتگو کرتے ہوئے 10 سالہ علی زین کی والدہ شازیہ بی بی ،ماموں غلام مصطفیٰ ،محمد علی اور دیگر نے بتایا کہ وہ وہ جوہر ٹاؤن کے علاقہ ڈی تھری ڈیڑھ پنڈ کے رہائشی ہیں اور چند ماہ قبل ہی یہاں پر رہائش پذیر ہوئے ہیں ۔گزشتہ روز ان کا دس سالہ بچہ علی زین گھر سے کھیلنے کے باہر گیا لیکن کافی دیر تک واپس نہیں آیا جس پر ہمیں تشویش ہوئی اور ہم نے آس پاس کے گھروں اور رشتہ داروں و دوستوں سے معلومات حاصل کیں لیکن ان کا کچھ پتہ نہیں چلا جس پر ہم نے پولیس کو اطلاع دی جس تھانہ جوہر ٹاؤن میں اس حوالے سے رپورٹ تو درج کر لی گئی لیکن تاحال اس کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا ۔انہو ں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے بھی تاحال علی زین کو بازیاب کرنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔پولیس حکام سے اپیل ہے کہ معاملے کا نوٹس لیکر ان کے بچے کو بازیاب کروایا جائے ۔اس حوالے سے تھانہ جوہر ٹاؤن میں رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ گمشدگی کی رپورٹ درج کی گئی ہے ،معاملہ گمشدگی کا ہے یا پھر اس کواغوا کیا گیا ہے ، تفتیش کے بعد ہی پتہ چلے گا،جلد ہی علی زین کا سراغ لگا لیں گے۔

مزید : علاقائی


loading...