میٹرو بس اسٹیشن کی سیڑھیاں اترتے معمر شخص گر کر جاں بحق
لاہور(کرائم سیل) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں 65سالہ شخص میٹرو بس اسٹیشن کی سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق 65سالہ بشیر جنرل ہسپتال میں اپنا چیک اپ کروانے کے لیے جا رہا تھا کہ میٹر و بس کی سیڑھیوں سے نیچے اترتے ہوئے اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ سیڑھیوں سے نیچے گر گیا جس سے اس کے سر میں گہری چوٹ آئی اور وہ بے ہوش ہو گیا ۔ ریسکیو اہلکاروں نے اسکو ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا ۔ پولیس نے اتفاقیہ حادثہ قرار دے کر لاش کو ورثا کے حوالے کردیا ۔