ما ل روڈ پر لکی پلا زہ میں آ تشزدگی،کئی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا

ما ل روڈ پر لکی پلا زہ میں آ تشزدگی،کئی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا

  



لا ہور (کرائم سیل ) ما ل روڈ پر لکی پلا زہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آ گ لگ گئی جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا،ریسیکو 1122نے مو قع پر پہنچ کر آ گ پر قا بو پالیا ۔تفصیلات کے مطابق ما ل روڈ پر واقع پینو راما سنٹر کے با لمقا بل واقع لکی پلا زہ میں گزشتہ روز اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آ گ لگ گئی ۔ ریسیکو 1122کے اہلکا روں نے مو قع پر پہنچ کر2 گھنٹوں کی جدوجہد سے آ گ پر قا بو پا یا ۔پو لیس کے مطا بق آ گ لگنے سے لا کھو ں روپے کا سا ما ن جل گیا ہے اور کئی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، آگ کی وجہ ظاہری طور پر شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے البتہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...