آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

  



لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق مصطفیٰ آباد کے علاقہ میں منصور کے گھر میں آتشزدگی سے گھر کا سامان جل گیا جبکہ مناواں کے علاقہ میں اکرم جنرل سٹور اور سلامت پورہ کے علاقہ میں جنرل سٹور میں آ تشزدگی سے دکانوں کا سامان جل گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید : علاقائی


loading...