گلشن راوی ،موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار

گلشن راوی ،موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار

  



لاہور(کرائم سیل)گلشن راوی پولیس نے واجد عرف وقاص موٹر سائیکل چور گینگ کو پکڑ لیا،ملزمان کے قبضے سے 8چوری شدہ مو ٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق گلشن راوی پولیس نے اپنے مخبر کی ا طلاع پر گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے ملزمان کو سرغنہ سمیت حراست میں لے کر ان کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل چوری کی 20 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

مزید : علاقائی