ناراض بیوی کے نہ ماننے پر دلبرداشتہ شخص آگ سے جھلس کر ہلاک

ناراض بیوی کے نہ ماننے پر دلبرداشتہ شخص آگ سے جھلس کر ہلاک

  



لاہور(کرائم سیل)مصطفیٰ ٹاؤن کے علاقہ میں روٹھی بیوی کے نہ ماننے پر ہجرہ شاہ مقیم کے رہائشی نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا لی اور زندگی کا خاتمہ کر دیا۔پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی 40سالہ سرفراز احمد کی بیوی کینال ویو مصطفی ٹاؤن میں ایک گھر میں ملازمہ تھی اور اپنے شوہر سے ناراض تھی ۔گزشتہ روز وہ اسے منانے کے لیے گیا لیکن ناکامی پر اس نے خود پر تیل چھڑک لیا اور آگ لگا لی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔

زخمی کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے توڑ گیا۔پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...