ایران ‘ ہوٹل میں زہر کے باعث چار سعودی زائرین پر اسرار ہلاک‘ کئی کی حالت غیر

ایران ‘ ہوٹل میں زہر کے باعث چار سعودی زائرین پر اسرار ہلاک‘ کئی کی حالت غیر

  



تہران(این این آئی)ایران کے ایک ہوٹل میں زہر کے باعث 4 سعودی زائرین پر اسرار طور پر ہلاک اور کئی کی حالت غیر ہو گئی۔ایرانی سر کاری میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد میں پیش آیا۔ہلاک ہونے والوں میں ایک 14 سالہ لڑکی اور 3 بچے شامل ہیں، جن کی عمریں تین، تین سال بتائی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہوٹل میں قیام پذیر دیگر 28 سعودی زائرین کو بھی حالت غیر ہونے پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...