برکت مارکیٹ، نجی ہسپتال خاتون جاں بحق ،ورثا کا شدید احتجاج

برکت مارکیٹ، نجی ہسپتال خاتون جاں بحق ،ورثا کا شدید احتجاج

  



لاہور(کرائم سیل)برکت مارکیٹ کے علاقہ میں نجی ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 42سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی،ورثا کا برکت مار کیٹ چوک میں متوفیہ کی نعش رکھ کر رات 1 بجے تک احتجاج ،بعد ازاں پولیس سے مذاکرات کے بعد پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق برکت مارکیت کے علاقہ میں واقع رشید ہسپتال میں 42سالہ فہمیدہ ادریس علاج کے آئی تھی۔ورثا کے مطابق ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے وہ جاں بحق ہو گئی جس پر انہوں نے متوفیہ کی نعش کو سڑک پر رکھ کر ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے متوفیہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ بھجوا کر مظاہرین سے مزاکرات کیے اور مطالبات کی منظوریہ کے وعدے کے ساتھ انہیں پر امن طور پر منتشر کر دیا۔

مزید : علاقائی


loading...