مانگا منڈی، دو ڈاکو دن دیہاڑے دکاندار سے نقدی لوٹ کر فرار

مانگا منڈی، دو ڈاکو دن دیہاڑے دکاندار سے نقدی لوٹ کر فرار

  



مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی میں ڈاکو دن دیہاڑے بھرے بازارمیں دوکاندار سے 50 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگا منڈی سے 600گز کے فاصلے پر ملتان روڈ پر واقع پنجاب آئل فروحت کرنے والی دکان پر2بجے کے قریب 4 ڈاکو 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر آئے، دکان کے مالک تنویر احمد،ظہیر احمد نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر پولیس کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔ وہ گاہک کی صورت میں اندر داخل ہوئے دروازہ بند کرکے اسلحہ تان کر کہا کہ سب کچھ حوالے کر دو۔ انکار پرتشدد کرکے زبردستی 50ہزار روپے نقدی2عد د موبائل فون اور ہمارے پاس بیٹھے ہوئے مستری سے2ہزار روپے نقدی چھین کر ملتان روڈ تھانہ مانگا منڈی کی طرف فرار ہو گئے دونوں بھائیوں تنویر احمد،ظہیر احمد نے بتایا کہ تھانہ مانگا منڈی کے انچارج عطاء اللہ نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے سے صاف انکار کیا ہے۔ درخواست وصول کرنے والے سب انسپکٹر محمد سرور نے کہا کہ آپ ڈاکو کی نشان دہی کریں، ہم ان کو گرفتار کر لیں گے۔ مانگا منڈی کے علاقہ میں روزانہ ڈکیتی ،چوری کی وارداتیں ہونے کا وطیرہ بن چکا ہے جبکہ پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

مزید : علاقائی