تھانہ مانگا منڈی میں انچارج غیرقانونی اے سی چلا رہا ہے

تھانہ مانگا منڈی میں انچارج غیرقانونی اے سی چلا رہا ہے

  



مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)تھانہ مانگا منڈی کا انچارج دن رات اپنے کمرے میں غیر قانونی اے سی چلا رہا ہے، کوئی پوچھنے والا نہ ہے،حالانکہ سرکاری دفتر میں اے سی چلانے کی اجازت نہ ہے۔ تقریباً4ماہ سے تھانے کا میٹر خراب ہو چکا ہے ڈائرکٹ تاریں لگاکر تمام تھانے کی بجلی چالو کی ہوئی۔ معلوم ہوا ہے کہ محکمہ واپڈا چند یونٹ ڈال کر بل بھیج رہا ہے سب ڈویثرن واپڈا اور تھانہ مانگا منڈی کے انچارج فری بجلی اور اے سی چلا کرغریب صارفین کا خون نچوڑ رہے ہیں جس پر صارفین نے شدید احتجاج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سب ڈویثرن واپڈامانگا منڈی کے ایس ڈی او چورہدی نثار احمد سے رابطہ کیا کہ بجلی ڈائرکٹ چل رہی ہے تو انہوں نے کہا کہ تھانہ مانگا منڈی کا میٹر خراب ہے ،اس وجہ سے تاریں لگا رکھی ہیں۔ جن صارفین کو زیادہ یونٹ کا بل بھیجا جاتا ہے انہوں نے پولیس اور سب ڈویثرن واپڈا کے اس رویہ پر احتجاج کیا ہے۔ تھانہ مانگا منڈی میں رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ پولیس والوں کو بھی گرمی لگتی ہے، اے سی چلانا کوئی جرم نہ ہے۔ مانگا منڈی کے شہریوں اورصارفین نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی اے سی کو فوری بند کروایا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...