صوبائی دارالحکومت: چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، مزاحمت پر پولیس اہلکار زخمی

صوبائی دارالحکومت: چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، مزاحمت پر پولیس اہلکار زخمی

  



لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر کے مزاحمت پر ایلیٹ فورس کے اہلکار کو زخمی کردیا -ذرائع کے مطابق کاہنہ کی حدود شہزاد گاؤں کا رہائشی اہلکارعابد ون فائیو پر ڈیوٹی کے لئے جارہا تھا کہ دوڈاکوؤں نے روک کر دس ہزار اور موبائل چھین لیا۔ اسی دوران ایلیٹ فورس کا اہلکار رزاق وہاں سے گزرا تو عابد نے اسے تمام واقعہ بتایا، دونوں نے ڈاکوؤں کا پیچھا کر کے کچھ دور جاکر انھیں پکڑلیا جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کی زد میں آکر رزاق زخمی ہو گیا اور ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ گرین ٹاؤن میں علی طاہر کے گھر سے تین ڈاکو چار لاکھ کی نقدی اورزیورات اور ٹاؤن شپ میں ندیم کی دکان سے دوڈاکو 65ہزار،نشتر کالونی میں محمدخان کے دفتر سے دوڈاکو 47ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ راوی روڈ فروٹ منڈی میں عارف سے دوڈاکو 12لاکھ 18ہزار لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔گلشن راوی میں علی اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ 70ہزار،کاہنہ میں رضا سے ایک لاکھ80ہزار،گارڈن ٹاؤن میں فیصل سے 93ہزار،ستوکتلہ میں فیصل سے 95ہزار،ریس کورس میں ڈاکٹر ناصر اور اسکی فیملی سے 50ہزار،جوہرٹاؤن میں سفیان سے 40ہزار کی نقدی اور زیورات لوٹ کر لے گئے۔علاوہ ازیں گارڈن ٹاؤن میں عثمان،لیاقت آباد میں ولید،کوٹ لکھپت میں افتخار،کاہنہ میں عاطف ،ڈیفنس بی میں ظفر،جنوبی چھاؤنی میں سلمان،غازی آباد میں عالم ،ہنجروال میں افضل اور جوہرٹاؤن میں رحیم کی موٹرسائیکلیں اور اقبال ٹاؤن میں نصیر،لٹن روڈ میں اسلم اور گجر پو رہ میں یاسر کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں-

مزید : علاقائی


loading...