فیروزوالہ، نشئی شخص نے رقم نہ دینے پر چھوٹی بہن کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، ملزم فرار

فیروزوالہ، نشئی شخص نے رقم نہ دینے پر چھوٹی بہن کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، ...

  



لاہور( کر ائم سیل) فیروز والہ کے علاقہ میں نشئی بھائی نے رقم نہ دینے پر 3بچوں کی ماں20سالہ بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے مقتولہ کے خاوند کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔تفصیلا ت کے مطابق فیروز والہ کے علاقہ ونڈالہ پنڈ کے رہائشی قیصر کی بیوی حمیراگزشتہ روز گھر میں اکیلی تھی کہ اس دوران اس کا بھائی شہزاد عرف مو ٹاآگیا اور حمیرا سے نشہ کرنے کے لیے رقم مانگنے لگا۔حمیرا نے اس کو رقم دینے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی اور شہزاد نے طیش میں آکر حمیرا کے سر میں گولی مار کر اسے شدید زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کر وانے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔مقتولہ کی بہن اور شوہر نے بتایا کہ شہزاد نشے کاعادی تھا اور اس سے قبل بھی کئی دفعہ حمیرا پر تشدد کر چکا تھا لیکن کل تو اس نے اس کی زندگی ہی چھین لی ۔

مزید : علاقائی