دریا میں ڈوبنے والی خانہ بدوش بچی کی موت 1122 کے بروقت نہ پہنچنے کے باعث ہوئی: باپ کا الزام

دریا میں ڈوبنے والی خانہ بدوش بچی کی موت 1122 کے بروقت نہ پہنچنے کے باعث ہوئی: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ملک خیام رفیق) دریائے راوی میں نہاتے ہو ئے ڈوبنے والی خانہ بدوش بچی کی مو ت 1122کے بر وقت نہ پہنچنے کی وجہ سے ہو ئی،1122کی گاڑی کال کرنے کے ایک گھنٹہ بعد بھی نہ پہنچی ،والد نے رشتہ داروں کے ساتھ مل کر خود بچی کو دریا سے نکالا۔تفصیلا ت کے مطابق دو روز قبل دریائے راوی کے کنارے رہائش پذیر منگا نامی خانہ بدوش کی 8سالہ لڑکی حسنہ نہاتے ہو ئے دریا میں ڈوب گئی تھی۔ موقع پر موجود لو گوں نے فوری 1122کو کال کی لیکن امدادی ٹیم ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد بھی موقع پر نہ پہنچی ،شاید 1122والوں نے ایک خانہ بدوش کی بیٹی کی زندگی کو اہم نہیں سمجھا اور اسے دریا کی بے رحم لہروں سے موقع پر پہنچ کر نہیں بچایا ۔بچی تو مر گئی مگرمزید افسوس کی بات یہ ہے کہ ریسکیو 1122کے ترجمان نے شفیق آباد کے علاقہ کو ہی لاہور سے نکال دیا اور کہا کہ یہ واقعہ شیخوپورہ کے علاقہ میں پیش آیا ہے۔اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ شاد باغ کے علاقہ میں6بچے ریسکیو کے بر وقت نہ پہنچنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے تھے ۔اگر ریسکیو 1122اسی طرح سے فرائض سے غفلت برتتی رہی تو شاید اس کا وقار عوام کی نظروں میں وہ نہ رہے جو اس سے قبل لوگوں کے ذہنوں میں تھا۔

مزید :

علاقائی -