وزیراعظم کے دورہ تاجکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری ، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
اسلام آباد،دوشنبے(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کے دورہ تاجکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیاگیاہے ، دونوں ممالک کے درمیان انسداددہشتگردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور سہہ فریقی تجارتی معاہدے کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیاگیا۔
مشترکہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے عالمی کانفرنس ’واٹرفار لائف‘ کے کامیاب انعقاد پر تاجکستان کی قیادت کے کردار کو سراہا۔ دونوں ممالک کے تعلقات اور سیاحت کا فروغ ضروری ہے ، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے مواقع ہیں ۔
پاکستان افغانستان تاجکستان ، سہہ فریقی تجارتی معاہدے سے علاقے میں استحکام آئے گا، علاقے میں تجارت کو فروغ ملے گااور دونوں ممالک کی قیادت نے انسداددہشتگردی کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیاہے ۔ یہ بھی اتفاق ہواہے کہ سلامتی کونسل میں مل کر کام کیاجائے گا اور عوام میں روابط کو فروغ دیاجائے گا۔