بیرون ملک رنگے ہاتھوں پکڑے گئے پی آئی اے کے پانچ اہلکار برطرف

بیرون ملک رنگے ہاتھوں پکڑے گئے پی آئی اے کے پانچ اہلکار برطرف
بیرون ملک رنگے ہاتھوں پکڑے گئے پی آئی اے کے پانچ اہلکار برطرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے برطانیہ میں پکڑے گئے 5 اہلکاروں کو برطرف کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو ائیرہوسٹسز سمیت 5 کریو ممبرز کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پی آئی اے انتظامیہ نے برطرف کیا۔ ذرائع کے مطابق برطرف ہونے والوں میں ائیرہوسٹسز سعدیہ بٹ، فریحہ ممتاز اور کریو ممبرز احمد خان، اویس احمد قریشی اور توصیف اشرف شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ نے ان فضائی میزبانوں کو 6 گھنٹے حراست میں رکھ کر تفتیش کی تھی اور ان کے قبضے سے 20 ہزار پاﺅنڈ بھی برآمد کئے تھے جبکہ خصوصی پروٹوکول معاہدے کے تحت ملازمین کو پاکستان آنے کی اجازت دی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس پی آئی اے کے جہازوں کی سخت نگرانی کر رہی ہے۔

مزید :

قومی -