سزائے موت کے منتظر شفقت حسین کی اپیل خارج ، عدالت کی حدتک کیس ختم ہوچکا: سپریم کورٹ

سزائے موت کے منتظر شفقت حسین کی اپیل خارج ، عدالت کی حدتک کیس ختم ہوچکا: سپریم ...
سزائے موت کے منتظر شفقت حسین کی اپیل خارج ، عدالت کی حدتک کیس ختم ہوچکا: سپریم کورٹ

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے سات سالہ بچے کے قاتل شفقت حسین کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کردی اور ریمارکس دیئے کہ نظر ثانی کی درخواست خارج ہونے کے بعد سپریم کورٹ کچھ نہیں کرسکتی ، عدالت کی حدتک کیس ختم ہوچکاہے ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے شفقت حسین کی اپیل کی سماعت کی ۔ عدالت نے سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کرتے ہوئے قراردیاہے کہ عدالت سزاسناچکی ہے ، نظرثانی کی درخواست پہلے ہی خارج ہوچکی ہے ۔

جسٹس امیر ہانی مسلم نے استفسا رکیاکہ عدالتی فیصلے کے بعد آرٹیکل 47کے تحت انتظامیہ مجرم کی عمر کا تعین کیسے کرسکتی ہے؟رحم کی اپیل بھی مسترد ہوچکی اورٹرائل یا اپیل میں عمر کا معاملہ نہیں اٹھایاگیا، سزائیں ہوجانے کے بعد پہلی مرتبہ نظرثانی کی درخواست کی سماعت کے دوران عمر کا نقطہ اٹھایاگیا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...