بھارتی نرس نے سعودی عرب میں ایمانداری کی مثال قائم کردی

بھارتی نرس نے سعودی عرب میں ایمانداری کی مثال قائم کردی
بھارتی نرس نے سعودی عرب میں ایمانداری کی مثال قائم کردی

  



جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں موجود بھارتی نرس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی اور ایک ٹریفک حادثے میں مرنیوالوں کے پاس سے ملنے والی نقدی ہسپتال کے حوالے کردی ۔

تفصیلات کے مطابق سڑک حادثے میں مرنیوالے ایک شخص کی عفیف کے ہسپتا ل میں لائی جانیوالی لاش کے کپڑوں کی جیب سے بیس ہزار ریال برآمد ہوئے جو نرس نے ہسپتال کے حوالے کردیئے ، جب بذریعہ ایمبولینس ایمرجنسی یونٹ میں لاش لائی گئی تو مذکورہ نرس جس کا نام خفیہ رکھاگیااکیلی تھی ۔

مرنیوالا شخص چھ زخمی ایشیائی باشندوں میں سے ایک تھا جوگاڑی کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئے ۔اخبار ’سبق‘ کے مطابق بھارتی نرس نے نقدی ہسپتال انتظامیہ کے سپرد کرکے ایمانداری کی مثال قائم کردی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...