سانحہ مشرقی پاکستان،مودی کے اعترافی بیان پر حکومت پاکستان نے باضابطہ موقف دیدیا, اہم مطالبہ

سانحہ مشرقی پاکستان،مودی کے اعترافی بیان پر حکومت پاکستان نے باضابطہ موقف ...
سانحہ مشرقی پاکستان،مودی کے اعترافی بیان پر حکومت پاکستان نے باضابطہ موقف دیدیا, اہم مطالبہ

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے سانحہ مشرقی پاکستان سے متعلق اعترافی بیان پر پاکستان نے کہاہے کہ پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں ، حکومت پاکستان نے مودی کے بیان کا سخت نوٹس لیاہے اور اس ضمن میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھی نوٹس لے ، بھارتی سرگرمیاں اقوام متحدہ کے چارٹرکیخلاف ہیں ، بھارتی خفیہ ادارے دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں ۔

سینٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ بھارت سلامی کونسل کی مستقل رکنیت کا اہل نہیں ، بھارت کا رکنیت سے متعلق دعویٰ بے بنیاد ہے ، پاکستان اور بنگلہ دیشی عوام مضبوط مذہبی رشتے میں جڑے ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ بھارتی وزیرکا بیان’ دہشتگردی کو دہشتگردی کاٹے گی‘ غیرذمہ دارانہ ہے ۔

مزید : قومی


loading...