بھارت کو پاکستان کھٹکنے لگا، گلگت بلتستان ہمارے ملک کا حصہ ہے :بھارتی وزیر مملکت کی بڑھک

بھارت کو پاکستان کھٹکنے لگا، گلگت بلتستان ہمارے ملک کا حصہ ہے :بھارتی وزیر ...
بھارت کو پاکستان کھٹکنے لگا، گلگت بلتستان ہمارے ملک کا حصہ ہے :بھارتی وزیر مملکت کی بڑھک

  



نئی دہلی (آن لائن)گلگت بلتستان کو ایک بار پھر بھارت کا حصہ قرار دیتے ہوئے بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ جتندرا سنگھ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے بارے میں مرکزی حکومت کی پوزیشن پہلے ہی واضح تھی اور اس ضمن میں سمجھوتا کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے آئین میں گلگت بلتستان کو الگ خطہ قرار دیا گیا ہے جس سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ گلگت بلتستان بھارت کا تھا اور اس کو حاصل کرنے کے لئے مرکزی حکومت بین الاقوامی برادری پر دباؤ ڈالے گی۔ اور جب تک یہ خطہ حاصل نہ کیا گیا جدو جہد جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر بھی بھارت کا تھا اور آئندہ بھی رہے گا۔ جبکہ سرحد پار کشمیر پر پاکستان نے غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کیساتھ تعلقات بہتر کرنے کیلئے تیار ہے تاہم اس کو ہماری کمزور سے تعبیر نہ کیا جائے۔

مزید : بین الاقوامی