میٹرو بس کی ٹوٹی سیڑھیوں سے گر کر بزرگ شہری جاں بحق

میٹرو بس کی ٹوٹی سیڑھیوں سے گر کر بزرگ شہری جاں بحق
میٹرو بس کی ٹوٹی سیڑھیوں سے گر کر بزرگ شہری جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) جنرل ہسپتال میں طبی معائنہ کیلئے آیا بزرگ شہری میٹرو بس جنرل ہسپتال سٹاپ کی برقی سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر4والا کا ستر سالہ میاں بشیر جنرل ہسپتال میں طبی معائنہ کیلئے آیا تھا، ہسپتال کے سامنے میٹر بس جنرل ہسپتال ٹرمینل پر اترتے ہوئے ٹوٹی برقی سیڑھیوں سے گر گیا اور دماغ پر گہری چوٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ میٹرو بس کی برقی سیڑھیاں وقت پر دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور روزانہ کے حادثات میں بزرگ شہری گر کر اپنے ہاتھ تڑوا بیٹھتے ہیں۔

مزید :

لاہور -