سمندری طوفان ’’اشوبھا‘‘ نے عمان کا رخ کر لیا، رفتار میں کمی

سمندری طوفان ’’اشوبھا‘‘ نے عمان کا رخ کر لیا، رفتار میں کمی
سمندری طوفان ’’اشوبھا‘‘ نے عمان کا رخ کر لیا، رفتار میں کمی

  



کراچی (ویب ڈیسک) کراچی سے 500 میل دور بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ سے بننے والے سمندری طوفان ’’اشوبھا‘‘ نے عمان کا رخ کر لیا ہے جس سے کراچی کو لاحق خطرہ ٹل گیا ہے۔ طوفان کی رفتار میں کمی واقع ہو چکی ہے تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی شدت کے پیش نظر بلوچستان کے جنوب مغربی ساحلی علاقے طوفان کی براہ راست لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سندھ کے ساحلی علاقوں ٹھٹھہ، بدین، کراچی وغیرہ میں کل سے جمع تک شدید بارشیں ہوں گی اور آندھیاں چلیں گی ان علاقوں میں جمعہ کو ماہی گیروں کو سمندر میں جانے اور لوگوں کو نہانے سے روکدیا گیا۔

مزید : کراچی


loading...