نابینا افراد کے صبر کا پیمانہ لبریز،توڑپھوڑ، پنجاب اسمبلی کے مرکزی گیٹ پر ڈال لیے

نابینا افراد کے صبر کا پیمانہ لبریز،توڑپھوڑ، پنجاب اسمبلی کے مرکزی گیٹ پر ...
نابینا افراد کے صبر کا پیمانہ لبریز،توڑپھوڑ، پنجاب اسمبلی کے مرکزی گیٹ پر ڈال لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے حقوق کے حصول اور حکومت کی طرف سے کرائی گئی تحریری یقین دہانیوں پر عمل درآمد کے لیے احتجاج کرنیوالے نابینا افراد کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور سڑک پر تپتی دھوپ میں موجود مظاہرین نے ڈھنڈے ہالز پر مشتمل پنجاب کے مرکزی گیٹ کا گھیراﺅ کرلیا جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے خاردار تاریں لگاکر گیٹ بند کردیئے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق نابینا افراد کا اپنے حقوق کے حصول کے لیے تیسرے روز بھی احتجاج جاری ہے لیکن تاحال کوئی حکومتی شخصیت اُن سے بات کرنے نہیں گئی جبکہ کچھ ہی دیر میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی ہے ، اِس سلسلے میں جب ہال میں ایئرکنڈیشنز چلائے گئے تو نابینا افراد بھی اسمبلی عمارت کی طرف بڑھناشروع ہوگئے جس پر عمارت کا مرکزی دروازہ بند کردیاگیا ، مظاہرین نے اپنی چھڑیوں اور پتھروں سے دروازہ پیٹناشروع کردی، کسی شخص کے باہر نہ آنے پر وہاں موجود پنکھااُٹھالیااور دروازے پر مارناشروع کردیا جس کے نتیجے میں پنکھاٹوٹ گیا لیکن کوئی کامیابی نہ ملی جس کے بعد مظاہرین نے مرکزی گیٹ کے آگے ڈیڑے ڈال لیے اور حکومت کیخلاف نعرہ بازی کی ۔
مظاہرین کاکہناتھاکہ حکومت نے دوماہ قبل کوٹے کے مطابق نوکریاں دینے ، ریٹائرڈ حضرات کو پنشن دینے کی تحریری یقین دہانی کرائی تھی لیکن وہ آج تک دھکے کھارہے ہیں ، کوئی مطالبہ بھی نہیں ماناگیاجس پر وہ ایک مرتبہ پھر سڑک پر آگئے ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق حکومت کے علاوہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے عہدیداران بھی سہولیات دینے کی بجائے نابینا افراد کو دھمکارہے ہیں ۔

مزید :

لاہور -