ٹرانسپورٹ مسائل سے ستائے کراچی کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، اہم منصوبے

ٹرانسپورٹ مسائل سے ستائے کراچی کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، اہم منصوبے
ٹرانسپورٹ مسائل سے ستائے کراچی کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، اہم منصوبے

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپورٹ کے مسائل سے ستائے کراچی کے عوام کے لیے گرین لائن بس سروس اور یلولائن ٹرانسپورٹ منصوبے پر ابتدائی کام شروع ہوگیاہے ، دونوں منصوبے ستمبر 2016ءاور 2017ءمیں مکمل ہوں گے ۔

وزیراعلیٰ سندھ کو دی جانیوالی بریفنگ میں بتایاگیاکہ گرین لائن منصوبہ استنبول کی طرز پرمکمل کیاجائے گا، 18کلومیٹر طویل منصوبے کا ایک روٹ سرجانی ناظم آباد سے نمائش تک ہوگا، چھ فلائی اوور اور 21سٹیشن بنیں گے جبکہ 12,000مسافر ایک گھنٹے میں سفر کریں گے ، یہ منصوبہ ستمبر 2016 ءمیں مکمل کیاجائے گا۔

اسی طرح چینی کمپنی کے تعاون سے شروع ہونیوالا یلولائن ٹرانسپورٹ منصوبہ 26کلومیٹر طویل ہوگاجس کے ذریعے سوالاکھ شہری روزانہ سفر کریں گے اور یہ منصوبہ 2017ءتک مکمل ہوگا۔

مزید : کراچی