ماڈل ایان علی کا برمی مسلمانوں سے متعلق اہم فیصلہ ، جیل حکام سے اجازت مانگ لی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کرنسی سمگلنگ کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑی جانیوالی خوبروماڈل ایان علی برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اوران پرظلم کے خاتمے کے لیے صدقہ وخیرات کرنے کی جیل حکام سے اجازت مانگ لی ۔
جیل حکام کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ ایان علی نے جیل حکام سے ملاقات کرکے اس خواہش کا اظہارکیا کہ وہ برمی مسلمانوں پرسے ظلم کے خاتمے کے لیے صدقہ وخیرات کرنا چاہتی ہیں،اس کی اجازت دی جائے۔علاوہ ازیں وہ 3 نفلی روزے اورخصوصی نوافل بھی ادا کریں گی جس میں برمی مسلمانوں کے لیے دعاکریں گی کہ اللہ تعالی ان پرظلم ڈھانے والوں کوکیفرکردار تک پہنچائے اورمسلمانوں پر ظلم و ستم کاخاتمہ ہو۔