نیپال کا زلزلہ سیاسی اتحاد کا سبب بن گیا، پارٹیاں نئے آئین پر متفق

نیپال کا زلزلہ سیاسی اتحاد کا سبب بن گیا، پارٹیاں نئے آئین پر متفق
نیپال کا زلزلہ سیاسی اتحاد کا سبب بن گیا، پارٹیاں نئے آئین پر متفق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کھٹمنڈو(آن لائن) نیپال کا حالیہ تباہ کن زلزلہ اس ملک کی سیاسی جماعتوں کے مابین ایک طویل عرصے سے چلے آرہے سیاسی تعطل کے خاتمے کا سبب بن گیا۔ سیاسی جماعتوں کی طرف سے ملک کے نئے آئین پر اتفاق رائے کا اظہار کیا کردیا گیا ہے۔ ہمالیہ کی اس بادشاہت میں ہزاروں انسانوں کی ہلاکت اور ملک کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کا باعث بننے والے حالیہ زلزلے نے اس ملک کے سیاستدانوں کی صفوں میں اتحاد قائم کردیا ہے۔ اس ملک میں ایک عرصے سے نئے آئین کا تنازعہ جاری تھا۔ خاص طور سے ملک کو آٹھ صوبوں میں تقسیم کرنے پر عدم اتفاق پایا جاتا تھا۔ گزشتہ روز نیپال کی سیاسی جماعتیں ملک کے نئے آئین کے مسودے پر متفق ہوگئیں۔ اس تاریخی معاہدے کے تحت نیپال مستقبل میں آٹھ صوبوں پر مشمتل ہوگا۔