این اے 118، پانچ پولنگ سٹیشنز کا ریکارڈ ہی غائب

این اے 118، پانچ پولنگ سٹیشنز کا ریکارڈ ہی غائب
این اے 118، پانچ پولنگ سٹیشنز کا ریکارڈ ہی غائب

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نادرا نے این اے 118کے انگوٹھوں کی تصدیق سے متعلق پری سکین رپورٹ الیکشن ٹربیونل میں جمع کرادی جس کے مطابق پانچ پولنگ سٹیشنز کاکوئی ریکارڈ نہیں ملا جبکہ سات پولنگ سٹیشنوں کا الیکٹورل رول ہی موجود نہیں ۔

مقامی میڈیا کے مطابق نادرا کی الیکشن ٹربیونل میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ فارم 14اور15بھی موجود نہیں ۔ رپورٹ ملنے کے بعد الیکشن ٹربیونل نے پری سکین رپورٹ جرح کیلئے فریقین کے وکیل کو 16جون کو طلب کرلیا۔

یادرہے کہ حلقے سے مسلم لیگ ن کے حامدزمان کامیاب قرارپائے تھے لیکن پاکستان تحریک انصاف کے حامدزمان نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے اُن کی کامیابی کو چیلنج کیاتھا۔

مزید : لاہور