بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے ، دھمکیوں پر ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھیں گے: وزیردفاع پاکستان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارتی وزیر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیاہے کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیں گے ، مکمل صلاحیت رکھتے ہیں ، بھارتی وزراءکی دھمکیوں کے بعد ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھے رہیں گے ۔
اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ بھارتی وزراءکے بیانات سے خطے کا ماحول کشیدہ ہورہاہے ، بھارت کی جارحیت اور دھمکیوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے ، وزیراعظم نوازشریف نے اس ضمن میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے بھی بات کی ہے ۔
اُن کاکہناتھاکہ پاکستانی سفارتکار کیساتھ زیادتی ہوئی تو اس کا ردعمل بھی ہوگاتاہم جیونیوز کے ذرائع کاکہناتھاکہ محمد ادریس وزارت خارجہ کے اہلکار ہیں اوراُن کی تعیناتی پاکستانی ہائی کمیشن میں ہوئی لیکن بھارت نے ویزادینے سے انکار کردیا۔