بھارت بلوچستان میں مکتی باہنی بنا رہا ہے، عالمی عدالت برائے انصاف میں جاﺅں گا: رحمان ملک
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءرحمان ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت موجود ہیں اور اس کے خلاف عالمی عدالت برائے انصاف میں جاﺅں گا۔
تفصیلات کے مطابق رحمان ملک کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی وزیراعظم اور وزراءکے بیانات اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارت بلوچستان میں بھی مکتی باہنی بنا رہا ہے اور بلوچستان میں مداخلت کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ بھارت کے خلاف عالمی عدالت برائے انصاف میں جاﺅں گا۔
ذرائع کے مطابق رحمان ملک نے ایگزیکٹ جعلی ڈگریوں کے سکینڈل پر سب کمیٹی بنانے کی ہدایت بھی کی جو صرف ایگزیکٹ کے معاملے کو دیکھے گی۔ آئندہ ایگزیکٹ کے اجلاس میں بریفنگ کو ان کیمرہ رکھنے کی سفارش بھی کی گئی جو چیئرمین نے قبول کرلی۔