بھارت میں لوگوں کو عوامی مقامات پر رفع حاجت سے روکنے کے لئے ’مالی معاوضہ‘ کی پیشکش

بھارت میں لوگوں کو عوامی مقامات پر رفع حاجت سے روکنے کے لئے ’مالی معاوضہ‘ کی ...
بھارت میں لوگوں کو عوامی مقامات پر رفع حاجت سے روکنے کے لئے ’مالی معاوضہ‘ کی پیشکش

  



احمد آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر احمد آباد کی شہری کونسل لوگوں کو عوامی مقامات پر رفع حاجت سے روکنے کیلئے اپنے شہریوں کو معاوضے کی ادائیگی کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہری حکومت کو ایک بڑی پریشانی کا سامنا ہے اور وہ یہ کہ اکثر لوگ پبلک ٹوائلٹ استعمال کرنے کی بجائے کھلے علاقوں یا دیواروں کو اس مقصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں قریباً 60 کروڑ لوگ رفع حاجت کیلئے کھلے میدان کا انتخاب کرتے ہیں۔ اس رجحان میں تبدیلی کیلئے احمد آباد میونسپل کارپوریشن غور کررہی ہے کہ پبلک ٹوائلٹ استعمال کرنے والے ہر شہری کو ایک روپے کا سکہ پیش کیا جائے یعنی ٹوائلٹ استعمال کرنے کا معاوضہ دیا جائے۔ مقامی ہیلتھ افسر سے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ منصوبہ احمد آباد میں 67 پبلک ٹوائلٹس پر آزمایا جائے گا جہاں موجود افسران آنے والے ہر شہری کو ایک روپے کا سکہ دیں گے۔ اگلے مرحلے میں شہر کے 300 ٹوائلٹس تک اس منصوبے کو پھیلایا جائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...