وزیر داخلہ بننے کے بعد پابندی لگائی ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سمیت کسی بھی وزیر کو نادرا جانے کی اجازت نہیں : چوہدری نثار

وزیر داخلہ بننے کے بعد پابندی لگائی ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سمیت کسی بھی وزیر ...
وزیر داخلہ بننے کے بعد پابندی لگائی ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سمیت کسی بھی وزیر کو نادرا جانے کی اجازت نہیں : چوہدری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نادرا کا افسر جب بہت زیادہ سیاسی ہو گیا تو خود مستعفی ہو گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بطور وزیر داخلہ انہوں نے نادرا پر صرف ایک پابندی لگائی ہے کہ خواہ وہ سپیکر قومی اسمبلی ہو یا وفاقی وزیر ، وہ نادرا کے دفتر میں داخل نہیں ہو سکتا ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی وزارت سنبھالنے کے بعد ایک کام کیا ہے کہ انہوں نے نادرا کے ادارے کو الیکشن کمیشن کے ماتحت کام کرنے کے احکامات دیے ہیں ۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے نادرا پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی لیکن وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نادرا جیسے ادارے میں کرپشن ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نادرا قومی ڈیٹا کا امین ہے لیکن اس محکمہ میں سیاسی بھرتیوں نے بے پناہ نقصان پہنچایا ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے دور میں ایک برگیڈیئر کو اٹھا کر چیئرمین نادرا تعینات کر دیا گیا تھا لیکن یہ الگ بات ہے کہ انہوں نے اچھا کام کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھا کام کرنے والوں کی تعریف کرنی چاہیئے اس لیے انہوں نے وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ان برگیڈیئر صاحب سے مفید مشورے بھی لیے ۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ آمریت کے دور کے بعد سیاسی حکومت قائم ہوئی تو اس وقت کے صدر کے قریبی دوست کو چیئرمین ناردا تعینات کر دیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نادرا میں ایک دور یہ بھی آیا کہ چیئرمین نادرا کی تنخواہ اپنے ڈپٹی سے کم تھی ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اس وقت تو کوئی نہیں بولا تھا لیکن اب نادرا میں کرپشن کے دروازے بند کر دیے ہیں پھر بھی سیاسی جماعتیں اس کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں ۔

مزید :

قومی -