نریندر مودی کا وزیر اعظم بننا بھارتیوں کی بد قسمتی ہے : عمران خان

نریندر مودی کا وزیر اعظم بننا بھارتیوں کی بد قسمتی ہے : عمران خان
نریندر مودی کا وزیر اعظم بننا بھارتیوں کی بد قسمتی ہے : عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی کا بھارت میں وزیر اعظم بننا بھارتیوں کی بدقسمتی ہے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے اور بھارت کی جانب سے حالیہ بیانات کے بعد اس مسئلہ پر بات کرنا نہایت اہم ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام نے نریندر مودی کو ملک سے غربت کرنے کا مینڈیٹ دیا تھا لیکن انہوں نے اپنے اعمال سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ جس مقام پر موجود ہیں اس کے قابل نہیں تھے ۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ نریندر مودی ایک بے وقوف شخص ہیں کیونکہ اگروہ سمجھدار ہوتے تو پاکستان کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالتے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پر امن طریقے سے مسئلہ کشمیر کا حل نکال لیا جائے تو خطے سے غربت کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے لیکن اگر بھارت کی جانب سے مذاکرات کا عمل بحال کیا جائے تو اس عمل سے خطے کی غربت ختم کی جا سکتی ہے ۔