نیپرا نے گھریلو صارفین کے بجلی ٹیرف میں 3روپے فی یونٹ سرچارج عائدکرنے کی منظوری دے دی

نیپرا نے گھریلو صارفین کے بجلی ٹیرف میں 3روپے فی یونٹ سرچارج عائدکرنے کی ...
 نیپرا نے گھریلو صارفین کے بجلی ٹیرف میں 3روپے فی یونٹ سرچارج عائدکرنے کی منظوری دے دی

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیپرا نے گھریلو صارفین کے بجلی ٹیرف میں 3روپے فی یونٹ سرچارج عائد کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت پانی وبجلی نے گھریلو صارفین کے ٹیرف پر نظر ثانی کی درخوست کی تھی جس پر نیپرا نے فیصلہ دیتے ہوئے گھریلو صارفین کے ٹیرف میں 3روپے فی یونٹ اور کمرشل اور صنعتی صارفین ٹیرف میں 4روپے فی یونٹ سرچارج عائدکردیا ہے۔نیپرا نے 2روپے 50پیسے فی یونٹ سبسڈی میں کمی کی منظوری دیدی ہے۔نیپرا کے اس فیصلے سے بجلی کا  بنیادی ٹیرف بر قرار رہے گا۔

مزید : بزنس