خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی بے نقاب ، نجی ٹی وی چینل نے پول کھول دیا

خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی بے نقاب ، نجی ٹی وی چینل نے پول ...
خیبر پختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی بے نقاب ، نجی ٹی وی چینل نے پول کھول دیا

  



پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبر پختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی بے نقاب ہو گئی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل سماءنیوز پر دکھائی جانے والی ویڈیو کے مطابق بتایا گیا ہے کہ شکر گڑھ کی یونین کونسل میں جمعیت علماءاسلام ف کے امیدوار محمد شفیق کے حق میں انتخابی نشان کتاب پر ٹھپے لگائے جا رہے ہیں ۔ چینل پر چلنے والی رپورٹ کے مطابق پولنگ سٹیشن میں چند افراد موجود ہیں جو بیلٹ پیپر پر ٹھپے لگا رہے ہیں اور اپنے امیدوار کی جیت کے لیے دھاندلی کر رہے ہیں ۔ یاد رہے جمعیت علماءاسلام ف کے امیدوار محمد شفیق ڈسٹرکٹ کونسل کی نشست سے کامیاب ہوئے تھے ۔

مزید : پشاور