تھر باسیوں کی دعائیں قبول ، 3 سال بعد بارش کی وجہ سے تپتے صحرا میں خوشی کی لہر

تھر باسیوں کی دعائیں قبول ، 3 سال بعد بارش کی وجہ سے تپتے صحرا میں خوشی کی لہر
تھر باسیوں کی دعائیں قبول ، 3 سال بعد بارش کی وجہ سے تپتے صحرا میں خوشی کی لہر

  



تھرپارکر ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ کے ساحلی علاقے مٹھی اور تھرپارکر میں رہنے والوں کی دعائیں رنگ لے آئی ہیں اور علاقے میں 3 سال بعد ابر رحمت برس گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقے مٹھی اور تھرپارکر میں خشک سالی اور قحط نے ڈیرے ڈال رکھے تھے جس کے باعث بچوں سمیت متعدد افراد کی ہلاکتیں بھی واقع ہوئی تھیں ۔ مٹھی اور تھرپارکر میں گزشتہ 3 سال سے بارش نہیں ہوئی تھی لیکن اب تپتے صحرا میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی ہے ۔ تھرپارکر میں 3 سال بعد ابر رحمت برس گیا اور علاقہ مکین خوشی منا رہے ہیں ۔ 3 سال بعد ہونے والی بارش کے باعث علاقہ مکینوں کی خوشی قابل دید ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اب انہیں امید ہے کہ اس سال علاقہ سے خشک سالی کا خاتمہ ہو جائے گا ۔

مزید : تھرپارکر