بھارتی وزیر کے بیان پر خاموشی حکومت کا شرمناک عمل ہے : ترجمان تحریک انصاف

بھارتی وزیر کے بیان پر خاموشی حکومت کا شرمناک عمل ہے : ترجمان تحریک انصاف
بھارتی وزیر کے بیان پر خاموشی حکومت کا شرمناک عمل ہے : ترجمان تحریک انصاف

  



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر کی جانب سے دیے گئے بیان پر حکومت کی خاموشی شرمناک ہے ۔

میڈیا کو جاری بیان میں ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر نے پاکستان کے خلاف بیان دیا ہے لیکن پاکستان کی نااہل حکومت نے اس کا جواب تک نہیں دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش میں وزیر اعظم نواز شریف نے تقریر کی تھی لیکن بھارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کی زبان بند ہو گئی تھی ۔ پی ٹی آئی کی ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے دیے جانے والے بیان پر حکومت کو جواب دینا چاہیئے تھا ۔

انہوں نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف آرمی چیف کے بیان کا انتظار کیے بغیر بیان دینے کی ہمت پیدا کریں لیکن ان کی جانب سے ایسا کچھ نہیں کیا جاتا ۔ آرمی چیف کی جانب سے بھارت کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا دلیرانہ بیان قابل تعریف ہے ، انہوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے ۔

مزید : اسلام آباد


loading...