گھر کو مچھروں سے پاک رکھنے کیلئے قدرتی اجزاءسے تیار کردہ انتہائی موثر سپرےتیار کرنے کا طریقہ

گھر کو مچھروں سے پاک رکھنے کیلئے قدرتی اجزاءسے تیار کردہ انتہائی موثر ...
گھر کو مچھروں سے پاک رکھنے کیلئے قدرتی اجزاءسے تیار کردہ انتہائی موثر سپرےتیار کرنے کا طریقہ

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گرمیوں کے موسم میں اگر کوئی قباحت ہے تو مچھروں کے سوا کیا ہو سکتی ہے؟ مچھر گرمیوں کے موسم کا سارا مزہ کرکرا کر دیتے ہیں اور لوگ ان سے بچنے کے لیے مارکیٹ سے طرح طرح کے کیمیکل خریدتے ہیں لیکن انہیں معلوم نہیں کہ یہ کیمیکل ان کی جلد کے لیے کس قدر ضرررساں ہوتے ہیں، خاص طور پر بچوں کی حساس جلد کے لیے تو بہت خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔آج ہم آپ کو مچھروں سے بچنے کے لیے ایک نیچرل لوشن بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں جو بازار میں دستیاب کمیکلز سے کہیں سستا بھی ہے اور اس سے جلد کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ سب سے پہلے آپ خشک پودینہ،اسطوخودوس، گل بابونہ اور میڈیکل الکوحل لیجیے، پہلی تین اشیاءآپ کو پنسار سٹور اور میڈیکل الکوحل میڈیکل سٹور پر باآسانی مل سکتی ہیں۔ اب ایک کپ پانی کو ابالیں اور ابلتے ہوئے پانی میں 3، 3چمچ خشک پودینہ، اسطوخودوس اور گل بابونہ ڈال دیں اور برتن کو ڈھانپ کر چولہے سے اتار لیں۔ جب پانی ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں تھوڑی سی الکوحل ملا دیں۔ آپ کا بہترین قدرتی لوشن تیار ہے لیکن یاد رکھیں کہ یہ محلول صرف بڑی عمر کے افراد کے لیے ہے، الکوحل بچوں کی جلد کے لیے مناسب نہیں اس لیے بچوں کو مت لگائیں۔بچوں کے لیے آپ کو الگ سے ایک ترکیب بتاتے ہیں جو ان کی جلد کے لیے نقصان دہ نہیں ہے۔ بچوں کے لیے محلول بناتے وقت الکوحل کی بجائے ایک جار میں سیب کا عرق لیجیے اور اس میں باقی تین جڑی بوٹیاں ڈال کر ڈھکن بند کرکے تین ہفتے کے لیے رکھ دیں اور روزانہ جار کو ہلاتے رہیں، تین ہفتے بعد محلول کو کپڑے سے چھان کر بوتل میں ڈال لیں۔ تیار کردہ دونوں محلول استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ پانی اور محلول برابر مقدار میں ملاکر استعمال کریں۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...