نابینا افراد کے پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب ، ایک اور معاہدہ

نابینا افراد کے پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب ، ایک اور معاہدہ
نابینا افراد کے پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب ، ایک اور معاہدہ

  



لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اپنے حقوق کے لیے مظاہرہ کرنے والے پنجاب کے نابینا افراد سے ایک مرتبہ پھر حکومت کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور ان کے ساتھ حکومت نے ایک مرتبہ پھر معاہدہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملازمتوں کے حصول کے لیے مظاہرہ کرنے والے نابینا افراد کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس پر ایکشن لیتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات منظور کرنے کا معاہدہ کر لیا گیا ہے ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے 5 اراکین اسمبلی نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی قیادت میں نابینا افراد سے مذاکرات کیے اور ان کے ساتھ کیے گئے معاہدے میں سرکاری ملازمتوں سے نکالے گئے نابینا افراد کو بحالی کی یقین دہانی کروائی گئی ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے نابینا افراد کو سرکاری ملازمتیں دینے اور اگلے 3 روز میں ملازمین کو تنخواہیں دینے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے ہیں ۔

پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے معاہدے کی کاپی پر دستخط کیے ۔ یاد رہے اس سے قبل بھی نابینا افراد کے ساتھ پنجاب حکومت نے احتجاج کے بعد معاہدے کیے تھے لیکن معاہدوں پر عمل نہ ہونے کی صورت میں نابینا افراد ایک مرتبہ پھر احتجاج کرنے لاہور کی سڑکوں پر نکل آئے تھے جنہیں پنجاب حکومت نے ایک اور معاہدے کی صورت میں یقین دہانی کروا دی ہے ۔

مزید : لاہور


loading...