اس آدمی نے اپنی محبوبہ کا روپ دھار کر کیا کرنے کی کوشش کی ؟جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

اس آدمی نے اپنی محبوبہ کا روپ دھار کر کیا کرنے کی کوشش کی ؟جان کر آپ بھی ہنس ...
اس آدمی نے اپنی محبوبہ کا روپ دھار کر کیا کرنے کی کوشش کی ؟جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے

  



آستانہ (نیوز ڈیسک) عشق کے ہاتھوں مجبور ہو کر انسان کیا کیا نہیں کرتا، یہاں تک کہ خود محبوب کے رنگ میں بھی ڈھل جاتا ہے۔ اگرچہ یہ بات اکثر شاعرانہ انداز میں ہی کہی جاتی ہے لیکن قازقستان کا ایک نوجوان محبت کے ہاتھوں مجبور ہو کر واقعی محبوبہ کا روپ دھار گیا۔

بیس سالہ ایان زادےموو کی محبوبہ اپنے امتحان کی وجہ سے خاصی پریشان تھی اور اس کی پریشانی نے ایان کو بھی بے چین کر دیا۔ جب اس سے محبوبہ کی پریشانی برداشت نہ ہوئی تو اس نے خود اس کی جگہ امتحان میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کے لئے اپنی محبوبہ کا ایسا بہروپ بھرا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ ایان نے محبوبہ کی یونیفارم پہنی اور اس جیسا نظر آنے کے لئے اپنے بال بھی مخصوص انداز میں کٹوائے۔ امتحان کے دن وہ میک اپ کر کے بلکل لڑکی نظر آتا ہو کمرہ امتحان میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ بیچارے عاشق نے اپنی کوشش میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کر لی تھی لیکن ایک نگران جب اس سے مخاطب ہوا تو اسے شک گزرا کہ یہ لڑکی کی آواز نہ تھی، اور پھر جلد ہی حسین طالبہ کے لبادے میں چھپے عاشق کا بھانڈہ پھوٹ گیا۔

اس واقعے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایان کی محبوبہ کی ساتھی طالبات نے کہا کہ اگرچہ یہ ایک احمقانہ حرکت تھی لیکن محبت کا شاندار اظہار تھی۔ ایک ساتھی طالبہ کا کہنا تھا، ”کاش میرا محبوب بھی ایسا رومینٹک ہوتا!“

ایان کی جعلسازی پر اسے 21 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ جب یہ خبر عام ہوئی تو ایک مقامی بزنس مین نے اس کی محبت کی کہانی سے متاثر ہو کر جرمانے کی نصف رقم ادا کر دی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...