اس عورت نے سمجھا کہ ٹائلٹ بلاک ہو گیا لیکن جب اصل وجہ پتہ چلی توسٹی گم ہوگئی

اس عورت نے سمجھا کہ ٹائلٹ بلاک ہو گیا لیکن جب اصل وجہ پتہ چلی توسٹی گم ہوگئی
اس عورت نے سمجھا کہ ٹائلٹ بلاک ہو گیا لیکن جب اصل وجہ پتہ چلی توسٹی گم ہوگئی

  



نیو یارک (نیوز ڈیسک) فورٹ لاڈرڈیل شہر سے تعلق رکھنے والی نوعمر لڑکی للی لنڈکوئسٹ ٹوائلٹ گئی تو اسے محسوس ہوا کہ اس میں کچھ بندش ہے۔ للی نے اسے کھولنے کی کوشش کی لیکن جب کامیابی نہ ہوئی تو اپنی والدہ کو بلا لیا اور دونوں ماں بیٹی ملکر ٹوائلٹ کھولنے کی کوشش کرتی رہیں لیکن جب یہ ممکن نہ ہوا تو بالآخر ایک پیشہ ور پلمبر کو بلوایا گیا جس نے صفائی کا آپریشن شروع کیا۔ جب سخت کوشش کے بعد ٹوائلٹ میں پھنسی چیز برآمد ہوئی تو نہ صرف للی اور اس کی والدہ کی چیخیں نکل گئیں بلکہ پلمبر کے بھی اوسان خطا ہو گئے۔ ٹوائلٹ کے اندر تقریبآ تین فٹ لمبی اگوانا چھپکلی پھنسی ہوئی تھی جو ابھی زندہ تھی اور باہر نکلنے پر حرکت کرنے لگی تھی۔

پلمبر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس نے ٹوائلٹس کی صفائی کے دوران بہت سی عجیب و غریب چیزیں دیکھی ہیں لیکن زندہ اگوانا چھپکلی کا برآمد ہونا پہلا واقعہ ہے۔ پلمبر کا کہنا تھا کہ پوئنسیٹیا ہائٹس کے علاقے میں اگوانا چھپکلیاں کافی پائی جاتی ہیں اور شاید یہ چھپکلی چھت کے کسی روشندان کے زریعے گھر میں داخل ہوئی تھی۔

صفائی کے آپریشن کے دوران شدید ضربیں لگنے سے اگوانا بری طرح زخمی ہو گئی تھی اور ٹوائلٹ سے باہر آنے کے کچھ وقت بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس