دوہری شہریت رکھنے والوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر

دوہری شہریت رکھنے والوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر
دوہری شہریت رکھنے والوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر

  



اوٹاوا (نیوز ڈیسک) کینیڈا کی شہریت سے محبت رکھنے والوں کے لئے بری خبر ہے کہ ایک نئے قانون کے مطابق دوہری شہریت رکھنے والے کینیڈا کی شہریت سے محروم ہو سکتے ہیں۔

نئے قانوں، جسے C-24 Bill کا نام دیا گیا ہے، کے مطابق صرف ان شہریوں کی شہریت ختم نہیں ہو سکتے جو کینیڈا میں پیدا ہوئے اور جن کے پاس کسی دوسرے ملک کی شہریت نہ ہے اور نہ وہ اس کیلئے درخواست دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ اس قانون کے مطابق تارکین وطن کی شہریت بھی ختم کی جا سکے گی۔ اس قانون کے نفاز کے بعد ایک بڑی تعداد دوسرے درجے کے شہریوں میں بدل جائے گی جبکہ بڑی تعداد کو شہریت سے محروم بھی ہونا پڑ سکتا ہے۔

کینیڈا کی حکومت نے اس قانون کو یہ کہہ کر جائز قرار دیا ہے کہ اس کی مدد سے دہشت گردی کے خطرے کو کم کیا جا سکے گا، جبکہ دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کا استعمال ان افراد کے خلاف بھی ہو سکے گا کہ جنہوں نے اپنے ممالک میں خطرات کے پیش نظر کینیڈا کی شہریت لے رکھی ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس قانون کے بعد کینیڈا کی شہریت کی دلکشی میں کمی آ جائے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...