انتہائی شرمناک حرکت کرنے والے مرد کو بھارتی اداکارہ نے ایسا زوردار جواب دیاکہ آئندہ ایسا کام کرنے سے پہلے با ربار سوچنے پر مجبور ہوجائے گا

انتہائی شرمناک حرکت کرنے والے مرد کو بھارتی اداکارہ نے ایسا زوردار جواب ...
انتہائی شرمناک حرکت کرنے والے مرد کو بھارتی اداکارہ نے ایسا زوردار جواب دیاکہ آئندہ ایسا کام کرنے سے پہلے با ربار سوچنے پر مجبور ہوجائے گا

  



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ وشاکھا سنگھ بالی ووڈ میں تو کچھ نیا نہ کر سکیں لیکن انہوں نے سوشل میڈیاپر فحش کمنٹس دینے والے شخص کی درگت بنا کر ساتھی اداکاراﺅں کے لیے ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔سوشل میڈیا پر اداکاراﺅں کا ہمیشہ ایسے بدزبان افراد سے واسطہ پڑتا رہتا ہے لیکن جواب میں اداکاراﺅں کی طرف سے ہمیشہ خاموشی اختیار کی جاتی ہے۔ لیکن وشاکھا سنگھ نے خاموشی کو توڑکر ایک نئی روایت کو جنم دیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے فیس بک پیج پر اپنی ایک تصویر اپ لوڈ کی جس پر MD Mustakin Saifiنامی صارف نے نازیبا الفاظ میں اداکارہ کی چھاتی کی تعریف کی۔

وشاکھا نے جوابی حملہ کرتے ہوئے لکھا کہ ”پہلے تو اپنے اکاﺅنٹ کی پروفائل پکچر سے یہ معصوم بچے کی تصویر ہٹاﺅ اور خود میں اپنی اصل تصویر لگانے کی ہمت پیدا کرو اور پھر میری پوسٹ پر کمنٹ کرو۔ جہاں تک بات چھاتی کی ہے تو ہاں!میں ایک عورت ہوں اور تمام عورتوں کی چھاتی ہوتی ہے، تمہاری ماں، بہن، بیوی، دادی، خالہ اور بیٹی بھی عورتوں میں شامل ہیں اور ان کی چھاتیاں بھی ہیں، کیا تم نے کبھی ان کی چھاتی کی تعریف کی ہے؟مجھے تم پر شرم آ رہی ہے، کیا تم میں یہی بات میرے منہ پر کہنے کی ہمت ہے؟ خود میں یہی بات میرے منہ پر کہنے کی ہمت پیدا کرو ورنہ میرے فیس بک پیج سے دفع ہو جاﺅ۔“وشاکھا کے جوابی کمنٹس کے باوجود فحش کمنٹ کرنے والا جعلی اکاﺅنٹ لائیو رہا لیکن اس نے کوئی کمنٹ نہیں کیا۔

مزید : تفریح