پاک فوج کی کارروائی، مطلوب دہشت گرد حاجی گل 4 ساتھیوں سمیت ہلاک

پاک فوج کی کارروائی، مطلوب دہشت گرد حاجی گل 4 ساتھیوں سمیت ہلاک
پاک فوج کی کارروائی، مطلوب دہشت گرد حاجی گل 4 ساتھیوں سمیت ہلاک

  



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے بنوں اور شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں کارروائی کے دوران مطلوب دہشت گرد حاجی گل کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج نے بنوں اورشمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے سپن خاورہ میں کارروائی کی جس دوران مطلوب دہشت گرد حاجی گل 4 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حاجی گل دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھا۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...