مودی کا بیان افسوسناک، اقوام متحدہ عالمی عدالت میں مقدمہ چلائے: زرداری
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے بھارت کی جانب سے پاکستان مخالفانہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مودی کا پاکستان توڑنے میں بھارت کے کردار سے متعلق بیان افسوسناک اور غیر ضروری تھا جبکہ اس کے بعد بھارتی وزراءکی جانب سے سامنے آنےوالے بیانات بہت مایوس کن اور خطے میں امن کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی پاکستان توڑنے کی سازش کی تصدیق سے خطے میں امن کو شدید دھچکا پہنچا ہے، اقوام متحدہ نریندر مودی کے بیان کا نوٹس لے کرعالمی عدالت میں مقدمہ چلائے۔