وہ ایک مشروب جو ہماری صحت کیلئے شراب سے بھی زیادہ خطرناک ہے اور ہم روز اسے خوش ہو کر استعمال کرتے ہیں

وہ ایک مشروب جو ہماری صحت کیلئے شراب سے بھی زیادہ خطرناک ہے اور ہم روز اسے خوش ...
وہ ایک مشروب جو ہماری صحت کیلئے شراب سے بھی زیادہ خطرناک ہے اور ہم روز اسے خوش ہو کر استعمال کرتے ہیں

  



نیویارک(نیوزڈیسک)آپ کولڈ ڈرنک بہت شوق سے پیتے ہوں گے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ مشروبات ہمارے جگر پر شراب سے بھی زیادہ منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔یہ ایک مشروب ہمارے جسم کے لئے اس حد تک نقصان دہ ہے کہ اگر آپ کو اس کے مضمرات کا مکمل علم ہوجائے تو آپ اسے ہاتھ لگانے سے بھی ڈرنے لگیں۔لیکن ہم اس مشروب کو روز پیتے ہیں اور بخوشی اپنے مہمانوں اور دوستوں کو پلاتے ہیں۔

حال ہی میں ایک امریکی یونیورسٹی Tuftsکی جانب سے کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ روزانہ ایک یا اس سے زائد ایسے مشروبات یعنی کولاوغیرہ کا استعمال کرتے ہیں ان کے جگر پر بہت ہی زیادہ منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔تحقیق میں 2364درمیانی عمر کے مرد اورخواتین کا مطالعہ کیا گیا اور یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ بکثرت یا دن میں روزانہ ایسے مشروبات کا استعمال کرتے تھے ان میں non-alcoholic fatty liver disease (NAFLD)پائی گئی یعنی ان کے جگر پر سوزش تھی۔اگر انسان شراب نوشی کرے تو اس کے جگر پر سوزش آجاتی ہے جسے fatty liver diseaseکہا جاتا ہے اور اس کی وجہ سے ہمیں کافی مسائل کا سامنا رہتا ہے اور جگر کی خرابی کی وجہ سے ہمارا جسم صحیح طریقے سے کام سرانجام نہیں دے پاتا،اسی طرح ایسے مشروبات پینے سے بھی جگر پر سوزش آتی ہے جو کہ ہمارے جسم کے تمام اعضاءکے لئے خطرناک ہوتی ہے۔

تحقیق کار ڈاکٹر جیانٹاﺅ ما کا کہناتھا کہ ایسے مشروبات ہمارے جگر کے لئے زہر قاتل ہیں اور ان کا باقاعدگی سے استعمال ہمیں نہ صرف جگر کے امراض میں مبتلا کرتا ہے بلکہ ان کی وجہ سے ذیابیطس اور دل کی بیماریاں بھی لاحق ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو چاہیے کہ ان مشروبات سے حتی الامکان اجتناب کریں۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...