بھارت نے جنگ شروع کی تو پاک فوج کا جواب ’اللہ اکبر‘ ہو گا : جنرل پرویز مشرف

بھارت نے جنگ شروع کی تو پاک فوج کا جواب ’اللہ اکبر‘ ہو گا : جنرل پرویز مشرف
بھارت نے جنگ شروع کی تو پاک فوج کا جواب ’اللہ اکبر‘ ہو گا : جنرل پرویز مشرف

  



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق صدر پاکستان اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے جنگ شروع کرنے کی کوشش کی گئی تو پاک فوج کی جانب سے ”اللہ اکبر “ کا نعرہ لگا دیا جائے گا ۔

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے جنرل پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ لگ رہا ہے کہ بھارت کارگل کی جنگ بھول گیا ہے جس میں انہیں اپنے مردے لے جانے کے لیے تابوت تک کم پڑ گئے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت کی جانب سے کاروائی کی کوشش کی گئی تو پاکستان کی جانب سے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا اور ان کی کاروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔

بھارت کے حوالے سے سابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ پاکستان کے پاک ایٹمی طاقت سمیت ایک طاقتور فوج موجود ہے ۔ پاکستان برما نہیں ہے اور نہ ہی پاک فوج نے چوڑیاں پہن رکھی ہیں ۔ انہوں نے کھلے الفاظ میں بھارت کو دعوت دی کہ اگر بھارت پاکستان سے جنگ کرنا چاہتا ہے تو وہ میدان میں آئے پاک فوج انہیں بتا دے گی کہ وہ کیا کر سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ وہ پاکستان کو شکست دے سکتے ہیں لیکن حقیقت میں بھارت پاکستان کو کبھی ہرا نہیں سکتا ۔

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بھارت نے 1971 ءمیں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا اور اب بھی ان کی قیادت کی جانب سے دیے جانے والے بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے اوسان خطا ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں جو کاروائیاں کر رہا ہے اگر پاکستان نے کیے تو بھارت کو بھر پور جواب مل جائے گا ۔ موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کے جذبات کی عکاسی کرنی چاہیئے ۔اگر حکومت کچھ کہہ نہیں رہی تو ایک افسوس ناک بات ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں