میانمار کی سرحد میں بھارتی فوج کی کاروائی ، ہندستان کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا

میانمار کی سرحد میں بھارتی فوج کی کاروائی ، ہندستان کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا
میانمار کی سرحد میں بھارتی فوج کی کاروائی ، ہندستان کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا

  



ینگون ( مانیٹرنگ ڈیسک ) میانمار کی حکومت کی جانب سے بھارتی فوج کی ان کے ملک کی حدود میں کاروائیاں کرنے کی خبروں کی تردید کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میانمار کے صدراتی دفتر کے ڈائریکٹر زاہتے کے مطابق بتایا گیا ہے کہ بھارت نے اپنے سرحدی علاقے میں فوجی کاروائی کی ہو گی لیکن ان کی سرزمین پر ایسی کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ میانمار کسی غیر ملکی کو اپنی سرزمین پر کاروائی کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور اگر کسی پڑوسی ملک کی جانب سے ایسی کاروائی کی گئی تو میانمار کسی صورت برداشت نہیں کرے گا ۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ ہندوستانی فورسز نے میانمار کی حدود میں داخل ہو کر منی پور میں سرگرم باغی گروپ کے خلاف کاروائی کی تھی اور اس کاروائی کے دوران 15 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فوج نے جن دہشت گردوں کو ہلاک کیا وہ ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت میں ملوث تھے جبکہ یہ کاروائی دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا نتیجہ تھی ۔

واضح رہے بھارت کی جانب سے اس کاروائی کو بنیاد بنا کر پاکستان کو بھی دھمکی دی تھی کہ ہندوستان پاکستان پر بھی حملہ کر سکتا ہے لیکن میانمار کی جانب سے واضح تردید کے بعد بھارتی جھوٹ بے نقاب ہو گیا ہے ۔بھارت کے جھوٹ کا پول کھلنے کے بعد دنیا بھر میں بھی بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...