وارد ٹیلی کام نے ایل ٹی ای 4G ونگل کیلئے ”ڈبل ڈیٹا آفر“ متعارف کرا دی

وارد ٹیلی کام نے ایل ٹی ای 4G ونگل کیلئے ”ڈبل ڈیٹا آفر“ متعارف کرا دی
وارد ٹیلی کام نے ایل ٹی ای 4G ونگل کیلئے ”ڈبل ڈیٹا آفر“ متعارف کرا دی

  



لاہور (ٹیکنالوجی ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے اور تیز ترین ایل ٹی ای نیٹ ورک وارد ٹیلی کام نے اپنے ایل ٹی ای 4جی براڈ بینڈ ونگل کیلئے ”ڈبل ڈیٹا آفر“ متعارف کرا دی ہے۔

وارد کی اس نئی سکیم کے تحت اب صارفین کو 5,999 روپے میں ”ونگل بنڈل پیکیج“ فراہم کیا جا رہا ہے جس میں موجودہ ڈیٹا کی معیاد 20GB سے بڑھا کر40GB کر دی گئی ہے اور صارفین ابتدائی تین ماہ اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے بعد کوئی بھی ریگولر پیکیج استعمال کر سکتے ہیں۔

وارد کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی آفر کے تحت اب ابتدائی تین ماہ کیلئے صرف 1500 روپے ماہانہ میں 30GB ڈیٹا فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ اس سے قبل اس ڈیٹا کی لمٹ 15GB تھی۔ اسی طرح ونگل ایکسٹرا پیکیج کے تحت ماہانہ 2000 روپے کے عوض 20GB کے بجائے 40GB ڈیٹا فراہم کیا جائے گا جبکہ ونگل الٹرا پیکیج میں 3000 روپے ماہانہ کے عوض 70GB ڈیٹا فراہم کر رہا ہے جبکہ اس سے قبل 35GB ڈیٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔ اگر آپ اس نئی آفر کو استعمال نہیں کرنا چاہتے تو آپ اس کے بغیر بھی وارد کی ایل ٹی ای ڈیوائس ونگل صرف 2,500 روپے میں حاصل کر کے کوئی بھی ماہانہ پیکیج استعمال کیا جا سکتا ہے۔

وارد کی ایل ٹی ای 4جی ونگل صارفین کو ایک ساتھ 10 سے زائد ڈیوائسز پر انٹر نیٹ استعمال کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ یہ ونگل ڈیوائس یو ایس بی پورٹ، اڈاپٹر یا کار چارجر کے ذریعے بھی استعمال کی جاسکتی اور اس ڈیوائس کو موبائل فون کے ذریعے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ وارد اپنی پورٹیبل ڈیوائس 4جی ایل ٹی ای مائی فائی کی سہولت بھی متعارف کروارہا ہے۔ آغاز میں وارد، ایل ٹی ای 4جی ونگل اور 4جی ایل ٹی ای مائی فائی کی خریداری صارفین کو پہلے تین مہینے ڈبل انٹر نیٹ کی آفر فراہم کی جائے گی۔

مزید : بزنس


loading...