خوبرو عرب اداکارہ کو داعش نے اغواءکرلیا اور ایسی ویڈیو جاری کردی کہ پہلے پوری دنیا خوف میں ڈوب گئی اور پھر خوش ہونے لگی

خوبرو عرب اداکارہ کو داعش نے اغواءکرلیا اور ایسی ویڈیو جاری کردی کہ پہلے ...
خوبرو عرب اداکارہ کو داعش نے اغواءکرلیا اور ایسی ویڈیو جاری کردی کہ پہلے پوری دنیا خوف میں ڈوب گئی اور پھر خوش ہونے لگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر میں کچھ اداکاروں نے ایک مزاحیہ ویڈیو بنانے کے لیے ایک خاتون ٹی وی میزبان کے ساتھ ایسا سلوک کر دیا کہ اس بیچاری کو اپنی جان کے لالے پڑ گئے۔برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ان اداکاروں نے ویڈیو بنانے کے لیے داعش کے شدت پسندوں کے جیسے لباس پہنے، انہی کی طرح چہروں پر ماسک پہنے، اسلحہ اٹھایا اور اس خاتون اینکرحیبا میگدی(Heba Magdi) کو یرغمال بنانے کا ڈرمہ رچا دیا۔ منظرعام پر آنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حیبا فرش پر گھٹنوں کے بل بیٹھی ہوتی ہے اور زاروقطار رو رہی ہوتی ہے اور اپنی جان بخشنے کی التجا کر رہی ہوتی ہے۔ ان جعلی شدت پسندوں میں سے ایک داعش کا جھنڈا لے کر اس کے پیچھے کھڑا ہوتا ہے جبکہ باقی اس پر بندوقیں تانے کھڑے ہوتے ہیں۔

نوجوان لڑکی نے داعش کے ایسے شرمناک راز سے پردہ اٹھادیا کہ جان کر روح کانپ اٹھے

وہ پہلے اسے داعش کے جھنڈے کے سامنے تصویر بنوانے کو کہتے ہیں اور پھر اسے خودکش جیکٹ پہننے کا حکم دیتے ہیں۔ اس سارے ڈرامے کے دوران حیبا میگدی خوف کے باعث کانپ رہی ہوتی ہے اور زاروقطار رو رہی ہوتی ہے۔ بعد میں ایک جعلی شدت پسند اس کے ساتھ بیٹھ جاتا ہے اور اسے حقیقت بتاتا ہے جس پر حیبا کی جان میں جان آتی ہے۔ واضح رہے کہ حیبا میگدی مصر کی مقبول ترین اداکاراﺅں میں سے ایک ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 23لاکھ اور فیس بک پر 20لاکھ سے زائد ہے۔ دنیا میں جس نے بھی یہ ویڈیو دیکھی پہلے خوف میں مبتلا ہو گیا اور جب آخر میں معلوم ہوا کہ یہ ایک مذاق تب دیکھنے والوں کی جان میں جان آئی۔


Singer-Heba-Magdi-kidnapped-for-ISIS-Prank by dailypakistan

مزید :

تفریح -